آن لائن پنسار سٹور — جڑی بوٹیاں، دیسی ادویات، تیل اور شہد
پاک پنسار سٹور سرکلر روڈ نزد لاہوری گیٹ وزیرآباد کی خاندانی پنساری کی دکان ہے۔ اس صفحے پر وہ سب کچھ ہے جو ہم آن لائن بیچتے ہیں: جڑی بوٹیاں، بیج اور مصالحے، تیل، خالص شہد، قہوہ، خشک میوہ جات، حکیم صاحب کے اپنے نسخے، سکن کیئر، گروسری اور جنرل سٹور کی اشیاء — ہر چیز آج کی قیمت کے ساتھ۔
جڑی بوٹیاں آرڈر آنے پر دکان پر صاف کر کے تولی اور پیک کی جاتی ہیں، اس لیے مال تازہ ملتا ہے اور آپ 50 گرام سے ایک کلو تک اپنی ضرورت کا وزن چن سکتے ہیں۔
پورے پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری، یا بینک ٹرانسفر، جاز کیش اور ایزی پیسہ سے پیشگی ادائیگی۔ وزیرآباد میں اسی دن ڈیلیوری۔ اپنی لسٹ یا نسخے کی تصویر واٹس ایپ کریں، ہم آرڈر بنا دیں گے۔
قرشی، ہمدرد، اجمل اور دوسری کمپنیوں کی اصل ادویات بھی آن لائن منگوائی جا سکتی ہیں۔
عام سوالات
کوئی چیز جلدی کیسے ڈھونڈوں؟
سرچ میں نام انگریزی یا اردو میں لکھیں — جیسے کلونجی یا اسپغول۔ یا نام واٹس ایپ کر دیں۔
کیا آپ پورے پاکستان میں ڈیلیوری کرتے ہیں؟
جی ہاں، کیش آن ڈیلیوری کے ساتھ پورے پاکستان میں۔ وزیرآباد میں اکثر اسی دن۔
کیا میں دکان پر آ کر خرید سکتا ہوں؟
جی ہاں — پاک پنسار سٹور، سرکلر روڈ نزد لاہوری گیٹ، وزیرآباد۔ جمعہ کے علاوہ روزانہ صبح 11 سے رات 8 بجے تک۔