ایڈوانس ادائیگی پر 2,000 روپے سے زائد آرڈر پر مفت ڈیلیوری (کیش آن ڈیلیوری پر 3,500 روپے سے) — پورے پاکستان میں ڈیلیوری English 0
پاک پنسار سٹور
مشہور جڑی بوٹیاں

اجوائن: گیس، بدہضمی اور سردیوں کے نزلے میں استعمال

تحریر: حکیم علی رضا · · 2 منٹ کا مطالعہ

اجوائن: گیس، بدہضمی اور سردیوں کے نزلے میں استعمال

اجوائن چھوٹے، خاکستری بھورے بیج ہیں جن کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے۔ پراٹھوں اور پکوڑوں کے ساتھ ساتھ پیٹ بھاری ہو تو یہ سب سے پہلا گھریلو علاج ہے۔

روایتی استعمال

  • گیس، اپھارہ اور کھانے کے بعد بوجھ
  • بچوں کا پیٹ درد — اجوائن کو کپڑے میں گرم کر کے پیٹ کے قریب رکھا جاتا ہے (کھلایا نہیں جاتا)
  • سردیوں میں بند ناک — اجوائن کی بھاپ

تحقیق

اجوائن میں تھائمول ہوتا ہے۔ تحقیق گیس اور بدہضمی میں اس کے روایتی استعمال کی تائید کرتی ہے، مگر وزن کم کرنے جیسے دعووں کا مضبوط ثبوت نہیں۔

طریقہ

  • اجوائن کا پانی: آدھا چائے کا چمچ اجوائن ایک کپ پانی میں 3 سے 4 منٹ ابالیں، چھان کر کھانے کے بعد پئیں۔
  • کالا نمک کے ساتھ: ایک چٹکی چبائیں۔
  • عرق اجوائن: بڑوں کے لیے 2 سے 4 چمچ کھانے کے بعد یا لیبل کے مطابق۔ عرق اجوائن
  • بھاپ: ایک چمچ اجوائن گرم پانی میں ڈال کر بھاپ لیں۔

احتیاط

حمل میں دوائی مقدار سے پرہیز کریں۔ زیادہ مقدار سے سینے میں جلن یا منہ میں چھالے ہو سکتے ہیں۔ چھ ماہ سے کم بچوں کو اجوائن کا پانی نہ دیں۔ اجوائن خراسانی بالکل الگ اور زہریلی بوٹی ہے، اس کی جگہ کبھی استعمال نہ کریں۔

یہ معلومات صرف روایتی استعمال کے بارے میں ہیں — کسی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر یا حکیم سے مشورہ کریں۔
Hakeem Ali Raza
تحریر
Hakeem Ali Raza
Fazil-ut-Tib Wal Jarahat (FTJ) · Registered With Punjab Health Care Commision
✅ رجسٹرڈ — National Council For Tibb ,Pakistan · رجسٹریشن نمبر QH-30930-A
پروفائل اور سرٹیفکیٹ دیکھیں ←
یقین نہیں کہ آپ کے لیے کیا بہتر ہے؟
حکیم علی رضا سے پوچھیں — مشورے کا وقت لیں یا ہمیں واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔
🩺
Hakeem Ali Raza سے بات کریںاگلا خالی وقت: آج, 11:00 AM · دکان پر / فون کال / ویڈیو کال

یہ مضمون جڑی بوٹیوں کے روایتی استعمال کے بارے میں عام معلومات کے لیے ہے، یہ طبی مشورے کا متبادل نہیں۔ اگر آپ حاملہ ہیں، بچے کو دودھ پلاتی ہیں، باقاعدہ کوئی دوا لیتے ہیں یا کوئی پرانی بیماری ہے تو پہلے اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے مشورہ کریں۔

اس مضمون میں شامل اشیاء

Carom Seeds | Desi Ajwain | اجوائن دیسی

اجوائن

Carom Seeds | Desi Ajwain | اجوائن دیسی
Rs 80
Carom Seeds Desi | Ajwain Desi

اجوائن دیسی

Carom Seeds Desi | Ajwain Desi
🔥 مقبول
Rs 40 / 50 g
Carom Seed Powder | Ajwain Powder

اجوائن پاؤڈر

Carom Seed Powder | Ajwain Powder
Rs 80 / 50 g
Arq E Ajwain

اجوائن

Arq E Ajwain
800 ml
Rs 29 / 100 ml
Rs 230

رہنمائی کے مزید مضامین

سب دیکھیں ←