ایڈوانس ادائیگی پر 2,000 روپے سے زائد آرڈر پر مفت ڈیلیوری (کیش آن ڈیلیوری پر 3,500 روپے سے) — پورے پاکستان میں ڈیلیوری English 0
پاک پنسار سٹور
مشہور جڑی بوٹیاں

میتھی دانہ: جوڑوں کے درد، ہاضمے اور شوگر میں استعمال

تحریر: حکیم علی رضا · · 2 منٹ کا مطالعہ

میتھی دانہ: جوڑوں کے درد، ہاضمے اور شوگر میں استعمال

میتھی دانہ چھوٹے، سخت، زرد بھورے اور کڑوے بیج ہیں۔ ہر گھر میں تڑکے کے لیے موجود ہوتے ہیں، مگر سردیوں میں پنسار کی سب سے زیادہ بکنے والی چیزوں میں بھی شامل ہیں۔

روایتی استعمال

  • سردیوں میں جوڑوں اور کمر کا درد — بھگو کر، لڈو اور پنجیری میں کھایا جاتا ہے، اور اس کا تیل جوڑوں پر ملا جاتا ہے۔
  • ہاضمہ اور گیس — صبح تھوڑا سا بھیگا میتھی دانہ۔
  • زچگی کے بعد — میتھی کے لڈو۔

تحقیق

کچھ تحقیقات کے مطابق میتھی دانہ کھانے کے بعد شوگر کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، مگر یہ شوگر کی دوا کا متبادل نہیں۔ دوا کے ساتھ لیں تو شوگر زیادہ چیک کریں اور ڈاکٹر کو بتائیں۔

طریقہ

  • بھگو کر: ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ رات کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں، صبح پانی پی لیں اور دانے چبا لیں۔
  • سفوف: آدھا چمچ کھانے کے بعد پانی سے۔
  • تیل: روغن میتھی رات کو جوڑوں پر مالش۔

احتیاط

حمل میں دوائی مقدار نہ لیں۔ شوگر یا خون پتلا کرنے کی دوا لینے والے پہلے ڈاکٹر سے پوچھیں۔ زیادہ مقدار سے گیس یا دست ہو سکتے ہیں۔

یہ معلومات صرف روایتی استعمال کے بارے میں ہیں — کسی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر یا حکیم سے مشورہ کریں۔
Hakeem Ali Raza
تحریر
Hakeem Ali Raza
Fazil-ut-Tib Wal Jarahat (FTJ) · Registered With Punjab Health Care Commision
✅ رجسٹرڈ — National Council For Tibb ,Pakistan · رجسٹریشن نمبر QH-30930-A
پروفائل اور سرٹیفکیٹ دیکھیں ←
یقین نہیں کہ آپ کے لیے کیا بہتر ہے؟
حکیم علی رضا سے پوچھیں — مشورے کا وقت لیں یا ہمیں واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔
🩺
Hakeem Ali Raza سے بات کریںاگلا خالی وقت: آج, 5:00 PM · دکان پر / فون کال / ویڈیو کال

یہ مضمون جڑی بوٹیوں کے روایتی استعمال کے بارے میں عام معلومات کے لیے ہے، یہ طبی مشورے کا متبادل نہیں۔ اگر آپ حاملہ ہیں، بچے کو دودھ پلاتی ہیں، باقاعدہ کوئی دوا لیتے ہیں یا کوئی پرانی بیماری ہے تو پہلے اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے مشورہ کریں۔

اس مضمون میں شامل اشیاء

Fenugreek | Methi Dana | میتھی دانہ

میتھی دانہ

Fenugreek | Methi Dana | میتھی دانہ
Rs 200
Fenugreek Seeds (India) | Methi Dana

میتھی دانہ

Fenugreek Seeds (India) | Methi Dana
🔥 مقبول
Rs 120 / 50 g
Fenugreek Powder | Methi Dana Powder

میتھی دانہ پاؤڈر

Fenugreek Powder | Methi Dana Powder
Rs 120 / 50 g
Shafi Fenugreek Oil (Roghan Methi) 10 ml

شافی روغن میتھی 10 ملی لیٹر

Shafi Fenugreek Oil (Roghan Methi) 10 ml
Rs 590

رہنمائی کے مزید مضامین

سب دیکھیں ←